• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے تفتیشی افسر کے اغوا کا ڈراپ سین

کراچی (اسد ابن حسن) پونے دو ماہ قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان میں تعینات سب انسپکٹر مصدق عظیم کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔پونے دو ماہ قبل اغوا ، مقدمے کا اندراج، پھر FIA میں بدعنوانی کا مقدمہ اور ریمانڈ مغوی مصدق عظیم کو 8جنوری کو جب وہ اپنے آفس سے گھر جا رہا تھا تو چار مسلح افراد تشدد کرتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے. مغوی کے نہ ملنے پر پہلے تھانے سے رابطہ کیا گیا اور پر پھر ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی جس کے بعد مغوی کے بھائی عدیل عظیم کی مدعیت میں 19 جنوری کو اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔
اہم خبریں سے مزید