• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہائوس میں صوبہ اور وفاق مخالف گفتگو قابل مذمت ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر ہائوس میںصوبہ اور وفاق مخالف گفتگو قابل مذمت ہے، شرجیل میمن، تقریب میں مقررین نے نفرت انگیز اور لسانی تعصب پر مبنی گفتگو کی،سندھ اسمبلی میں خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس میں اس صوبے اور وفاق کے خلاف گفتگو ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بھی نفرت انگیز اور تعصب پرست گفتگو ہوئی گورنر ہائوس آئینی ادارہ ہے اس چیز کے لئے نہیں ہے ،سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، امن اور محبت کی سرزمین ہے، اور اس خطے نے ہمیشہ فراخ دلی اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کراچی میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جس انداز سے الفاظ اور خیالات کا انتخاب کیا گیا، وہ نہایت افسوسناک تھا۔ اس تقریب میں مقررین کی جانب سے نفرت انگیز اور لسانی تعصب پر مبنی گفتگو کی گئی، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو ماضی میں نفرت، تعصب اور لسانی کشیدگی کے تلخ تجربات سے گزر چکا ہے، اور ایسی گفتگو نے پہلے بھی اس شہر کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید