• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 2500 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 2500روپے اور چاندی کی قیمت میں 170روپے فی تولہ کا اضافہ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 5012 ڈالر سے بڑھ کر 5037 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے پر پہنچ گئی ہے،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 170 روپے فی تولہ کے اضافے سے 8574 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید