• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی نہیں کہا صوبے کی تقسیم ہونی چاہیے، ہاں اختیارات کی تقسیم ہونی چاہیے، کامران ٹیسوری

کراچی ( سہیل افضل ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ ہے کہ صوبے میں کسی بھی قومیت کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی تو میں اور یہ گورنر ہائوس بھرپور آواز اٹھائے گا، کبھی نہیں کہا صوبے کی تقسیم ہونی چاہیے، ہاں اختیارات کی تقسیم ہونی چاہیں، عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں، پانی نہ آئے، بجلی نہ آئے،مقدمہ درج نہ ہو توعوام کے پاس اختیارہونا چاہیے، ملکرچلنا ہے اسلئے چپ ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے بزدل گورنر بیٹھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی رہنمائوں کے بیان پر ردعمل اور افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی رہنمائوں کی جانب سے ان کیخلاف ہونے والی گفتگو کے جواب میں گورنر سندھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس صوبے کا گورنر ہوں، میرے پاس جو لوگ ہیں ان سے پوچھیں کسی نے ان سے اندر آنے کیلئے قومیت پوچھی؟ انہوں نے کہاکہ یہاں آنے والے کسی بھی مہمان سے کسی نے یہ پوچھا کہ تم کون ہو، گورنر ہائوس قومیت کی بنیاد پر تقسیم کا روادار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید