لاہور(خالدمحمودخالد) امریکی سپریم کورٹ نے آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع پیمانے پر عائد کئے گئے عالمی ٹیرفس کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بھارت کے لئے اہم ریلیف کا باعث بنا ہے کیونکہ اس سے بھارتی برآمدات پر لگنے والے اضافی ٹیرفس ختم ہو جائیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 2025میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری اور دیگر مسائل کی وجہ سے بھارتی برآمدات پر اضافی ٹیرفس لگائے تھے۔ ابتدائی طور پر 25 فیصد، پھر اگست میں 50 فیصد تک بڑھا دیے گئے۔ فروری 2026کے شروع میں بھارت اور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے تحت یہ ٹیرفس کم کر کے 18 فیصد کر دیئے گئے تھے۔