• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹل لائف انشورنس کمپنی مرحلہ واربند کرنے کی تجویز

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت کے ماتحت ایک اور سرکاری کمپنی کے مستقبل پر بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اورپوسٹل لائف انشورنس کمپنی مرحلہ وار بند کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے جبکہ نئی پالیسیاں جاری کرنے اور تجدید پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔کمپنی کے آپریشنز فوری منجمد کرنے کا پلان تیارکیا گیا ہے ۔کلیمز اور میچورٹی ادائیگیوں کیلئے محدود عملہ رکھنے کی تجویزہے۔کمپنی بند کرنے کا واضح قانونی طریقہ کار کے لیے ایس ای سی پی سے قانونی رائے طلب کی گئی ہے جبکہ کمپنیز ایکٹ اور انشورنس قوانین کے اطلاق کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔بورڈ نے معاملہ45ویں اجلاس میں ریگولیٹر کو بھجوا دیا۔
اہم خبریں سے مزید