• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کیلئے سہولت، اسلام آباد میں BLS دستاویز تصدیقی مرکز کا افتتاح

اسلام آباد ( محمد صالح ظافر)پاکستانیوں کیلئے سہولت، اسلام آباد میںBLS دستاویز تصدیقی مرکز کا افتتاح ، اماراتی سفیر نے مرکز کا افتتاح کیا سالم محمد الزابی کا کہنا تھا کہ اقدام پاکستان یو اے ای مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،اس سے قونصلر خدمات میں بہتری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام تیز تر ہوجائےگا۔اسلام آباد میں بی ایل ایس انٹرنیشنل سروسز کے زیرِ انتظام ایک نئے دستاویز تصدیقی مرکز کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس مرکز کا افتتاح پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزابی نے کیا۔یو اے ای مشن کے مطابق اس نئے مرکز کے قیام سے پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای سفارت خانے کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کا عمل زیادہ مؤثر اور منظم ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید