• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنیکا حکم

ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ )صدرٹرمپ کا خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنیکا حکم،انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر دفاع اور دیگر حکام انتہائی پیچیدہ مگر نہایت دلچسپ اوراہم معلومات کو منظر عام پر لا ئیں،یہ اعلان سابق صدر اوباما کے پوڈکاسٹ بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کائنات میں زندگی کے امکانات کا ذکر کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے اوباما پر خفیہ معلومات افشا کرنیکا الزام بھی لگایا، پینٹا گون کا کہنا ہے کہ اب تک خلائی مخلوق کا کوئی ثبوت نہیں۔ امریکا میں ایک بار پھر خلائی مخلوق، یو ایف اوز اور ایریا 51 سے متعلق نئی بحث شدت اختیار کرگئی ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یو ایف اوز اور کسی بھی غیر ارضی یا خلائی زندگی سے متعلق فائلوں کی نشاندہی کرکے انہیں جاری کرنے کا عمل شروع کریں۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور دیگر ادارہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ان انتہائی پیچیدہ مگر نہایت دلچسپ اور اہم معاملات سے متعلق تمام دستیاب معلومات کو منظر عام پر لانے کے اقدامات کریں۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی مخصوص فائلیں جاری کی جائیں گی یا ان میں کیا مواد شامل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید