• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی، آئینی عدالت

اسلام آباد( رپورٹ:رانا مسعود حسین)وفاقی آئینی عدالت نےʼʼٹیکس قانون سے متعلق ʼʼ ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران قراردیا ہے کہ سپریم کورٹ قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی ، 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب کسی قانون کو کالعدم قرار دینے یا آئین کی تشریح کا خصوصی اختیار صرف وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے ،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دورکنی بینچ نےعدالت نے خیبر پختونخواء سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے شیڈول 2 کی سیریل نمبر 14 کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف درخواست گزار تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی تمام درخواستیں خارج کر دی ہیں،عدالت نے 2فروری 2026کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید