• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، 120 سے زائد خواتین افسران امیگریشن فرنٹ لائن پر تعینات کرنے کا حکم

لاہور (آصف محمود بٹ) ایف آئی اے ،120 سے زائد خواتین افسران امیگریشن فرنٹ لائن پر تعینات کرنے کا حکم۔ خواتین افسران کی بڑھتی تعیناتی سے خواتین مسافروں، خاندانوں اور حساس طبقات سے متعلق معاملات میں سہولت ملے گی۔ہیڈکوارٹرز کی ایگزیکٹو اسٹاف میں 50 فیصد کمی، افسران کو فیلڈ فارمیشنز میں بھیجا جائے گا، ڈی جی کی فوری عملدرآمد کی ہدایت۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی داخلی تنظیمِ نو کے تحت ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر 120 سے زائد خواتین ایگزیکٹو افسران کو ہیڈکوارٹرز اور مختلف زونل و خصوصی ونگز سے ملک بھر کے امیگریشن ایئرپورٹس اور لینڈ چیک پوسٹس پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایگزیکٹو اسٹاف کی تعداد میں 50 فیصد کمی کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ”جنگ” کو حاصل دستاویزات کے مطابق دونوں ایف ائی اے ہیڈکوارٹر سے جاری ان احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان اقدامات کو فرنٹ لائن نفاذ کو مضبوط بنانے، افرادی قوت کو متوازن کرنے اور فیلڈ فارمیشنز کو تقویت دینے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے ملک کے داخلی و خارجی مقامات پر خواتین قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی موجودگی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔اسی روز جاری ایک دوسرے مراسلے میں ڈی جی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایگزیکٹو اسٹاف کی تعداد میں 50 فیصد کمی کی ہدایت جاری کی۔ اس معاملے کو ’’انتہائی فوری‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ہیڈکوارٹرز کی فہرست میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سے لے کر انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور معاون ایگزیکٹو اسٹاف تک شامل ہیں، جو ڈی جی آفس، ایچ آر ڈائریکٹوریٹس، تکنیکی ونگز، اے ایم ایل/سی ایف ٹی یونٹس، امیگریشن برانچز، قانونی شعبہ جات اور نیشنل سنٹرل بیورو (این سی بی) انٹرپول میں تعینات ہیں۔ ان میں سے کئی افسران طویل عرصے۔ فوری عملدرآمد اور سخت ہدایات کے ساتھ جاری کیے گئے ان احکامات سے واضح ہے کہ تبادلوں اور تعیناتیوں کا عمل بغیر تاخیر مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کے امیگریشن مراکز کی اسٹافنگ پروفائل میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے، جو فیلڈ پر مبنی پولیسنگ اور امیگریشن کنٹرول کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید