• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے KDA کو ملتے ہیں لیکن تنخواہ ہے نہ پنشن، جسٹس عدنان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کے جسٹس عدنان الکریم نے کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالت ملازمین کا تحفظ کرے گی، ریکارڈ دیکھیں تو اربوں روپے کے ڈی اے کو ملتے ہیں لیکن نہ تنخواہیں ہیں نہ ہی پنشن ، اداروں کے اثاثے فروخت کرنے کی نوبت آ رہی ہے تو دکان کیوں کھولی ہوئی ہے بند کر دیں، اثاثے کون بیچتا ہے قانون سازی کرکے کے پنشن ہی ختم کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید