• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا پہلا جمعہ، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو اسرائیل کی قابض افواج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کردیا ہے ،مغربی کنارے سے صرف 10ہزار فلسطینیوں کو خصوصی پرمٹ کے ساتھ داخلہ کی اجازت دی گئی ہے ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر اسرائیل نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے تک رسائی سختی سے محدود کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق رام اللہ کے قریب قلندیہ چیک پوائنٹ پر سیکڑوں فلسطینی طویل قطاروں میں کھڑے ہیں اور یروشلم میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید