• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین کو پینٹاگون اور ایف بی آئی عمارتیں خریدنے کی پیشکش کی گئی، نئی فائلز

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی فائلز سے انکشاف ہوا ہے کہ ایپسٹین کو پینٹاگون اور ایف بی آئی عمارتیں خریدنے کی پیشکش کی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کی ای میلز میں حساس سرکاری جائیدادوں کے سودوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سزایافتہ جنسی مجرم موساد کیلئے کام کرتا تھا ، اس کے اسرائیل کے سابق وزیراعظم سے قریبی تعلقات تھے ۔ ایپسٹین اسرائیلی فوجی اور آبادکار تنظیموں کی مالی مدد بھی کرتا رہا،ان انکشافات پر قومی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں جاری نئی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کو 2016 میں امریکی محکمہ دفاع سے منسلک ایک 84 ہزار مربع میٹر پر مشتمل عمارت میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی پیشکش کی گئی تھی، جو آرلنگٹن، ورجینیا میں پینٹاگون سے صرف ایک میل کے فاصلے پر واقع تھی۔
اہم خبریں سے مزید