• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا ہاکی ٹیم کے مسائل پر سخت نوٹس، تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے مسائل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں مہرین رزاق بھٹو کی کنوینر شپ میں ہونیوالے اجلاس میں ہاکی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا،ارکان نے کہا کہ قومی ٹیم کیساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے، کمیٹی جائزہ لے گی کہ اس نااہلی کے اصل قصوروار کون ہیں۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی ، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت کمیٹی اراکان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے ہاکی کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی ہے۔ ہمارے دل کرکٹ کی طرح ہاکی کیلئے بھی دھڑکتے ہیں۔ ہم اپنی کھیلوں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔کمیٹی رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پاکستان ا سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن دونوں ہی ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہاکی کے معاملات پر وزیراعظم سے ملاقات کی جائے اور کمیٹی میں بھیجی گئی انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید