• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 19/ 20 کے 11افسر ان کے تقرر وتبادلے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر میں پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 19اور 20کے 11افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افسر کلکٹر ، کلکٹریٹ کسٹم ایکسپورٹ ، پورٹ قاسم عرفان جاوید کوچیف انٹرنیشنل کسٹم ایف بی آر ہیڈکوارٹر ، معین الدین وانی کو کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم آپریز منٹ ایسٹ کراچی ، عمر شفیق کو کلکٹر ، انفورسمنٹ کراچی تعینات کر دیاگیا ، ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی محمد رضا کو , کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹم اپیلز کراچی کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ، کلکٹر آپریزمنٹ پورٹ قاسم کراچی محمد سعید وٹو کو کلکٹرایکسپورٹ پورٹ قاسم ، اسدق افضل کو ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ پراسیکیوشن کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ، گریڈ 19کے افسران میں احمد آفان کو کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹم ائر پورٹ اسلام آباد، سلمان افضل کو کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ ایسٹ کراچی ، افنان خان کو کلکٹر ، کسٹم ایکسپورٹ کراچی تعینات کیاگیا ایڈیشنل ڈائر یکٹر،کراس بارڈر کرنسی موومنٹ واجد زمان کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشن و پبلک ریلیشن کسٹم اسلام آباد کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ، گریڈ 19کے افسر امان اللہ کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر، ہیڈکوارٹر اور ٹارگٹنگ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹلی جنس اینڈ رسک مینجمنٹ اسلام آباد تعینات کر دیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید