• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ آج ’’جیو سوپر‘‘ ایچ ڈی پر براہ راست دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا نہایت اہم مقابلہ ہفتے کو کھیلا جائے گا جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جسے پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اپنے ناظرین کیلئے براہِ راست نشر کرے گا۔ واضح رہے کہ ’’جیوسوپر‘‘ اب ایچ ڈی کوالٹی پر منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ناظرین ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے مزید واضح اور بہترین کوالٹی میں اپنے پسندیدہ اسپورٹس چینل پر دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے حوالے سے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان کو دو اہم پوائنٹس حاصل ہوں گے جو سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس مقابلے میں فتح قومی ٹیم پر موجود دباؤ کو خاصی حد تک کم کر دے گی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق اس میچ میں اسپنرز کا کردار کلیدی ہو سکتا ہے، خصوصاً سری لنکا کی وکٹیں روایتی طور پر اسپنرز کیلئے مددگار سمجھی جاتی ہیں۔ خوش قسمتی سے پاکستان کے پاس عالمی معیار کے اسپنرز موجود ہیں جو نیوزی لینڈ کے بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید