• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کی صف اول کی کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع اپنے تلاشی کنوئیں بارگزئی ئی X-01 (سلینٹ)سے تیل اور گیس کی ایک بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ پریس نوٹ کے مطابق، یہ دریافت ’نلپا ایکسپلوریشن لائسنس‘ کے تحت ’لمشیوال فارمیشن‘ میں ہوئی ہے۔ ہنگو اور لمشیوال فارمیشنز میں کیے گئے کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران، اس کنوئیں سے 32/64 انچ کے چوک کے ذریعے 225 بیرل خام تیل یومیہ اور 1.01 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ پیدا ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید