• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے تیز کر دیے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان نے واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ حال ہی میں طے پانے والے 19 فیصد امریکی ٹیرف (محصولات) کو مزید کم کر کے 15 سے 16 فیصد تک لایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد بھارت اور بنگلہ دیش کو دی جانے والی نئی رعایتوں کے بعد پاکستانی برآمدات کو بڑھتے ہوئے علاقائی مقابلے سے بچانا ہے۔ وزارت تجارت کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ کامرس سیکرٹری جاوید پال کی سربراہی میں ایک وفد گزشتہ چار دنوں سے امریکہ کے دورے پر ہے، جہاں وہ ’آفس آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو‘ کے حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ٹیرف فریم ورک پر نظر ثانی کرنا اور پاکستان کے لیے منصفانہ اور یکساں تجارتی برتاؤ کا مطالبہ کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید