• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کے معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونے کے امکانات معدوم، اسرائیلی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ)اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کے معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں ، ریاض کیلئے امریکی مراعات نے معاہدے کی ضرورت کم کر دی، عوامی مخالفت اور معاشی دباؤ ، اسرائیل سے تعلقات سیاسی طور پر مشکل فیصلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا امکان اب غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد کے لیے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت موجودہ حالات میں انتہائی مشکل قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023کے حملوں اور غزہ جنگ کے بعد وہ حالات بدل گئے ہیں جن کی وجہ سے سعودی اسرائیل تعلقات کی بحالی قریب سمجھی جا رہی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا سعودی قیادت کو معاشی دباؤ کا بھی سامنا ہے، ایسے حالات میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو سیاسی طور پر غیر مقبول اور خطرناک قدم قرار دیا گیا ہے۔عوامی رائے کو بھی بڑی رکاوٹ بتایا گیا ہے۔ سرویز کے مطابق غزہ جنگ کے بعد سعودی عوام میں اسرائیل سے کسی بھی نوعیت کے تعلقات کی حمایت نمایاں حد تک کم ہو گئی، جبکہ بڑی اکثریت عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط ختم کرنے کی حامی پائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید