• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ مایوس کن اور شرمناک، ٹیرف غیرقانونی قرار دیے جانے پر ٹرمپ کا ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ مایوس کن اور شرمناک ہے ، میں جو چاہوں کرسکتا ہوں، ان ممالک کی خوشی زیادہ دیرتک قائم نہیں رہے گی ۔جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قراردیے ۔ 3 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا۔امریکی عدالت نے کہا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ، یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی عدالت کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قراردیے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو چاہوں کرسکتا ہوں، ممالک کی خوشی زیادہ دیگر قائم نہیں رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید