• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، گریڈ 18 سے 20 کے 18افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر میں ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 18سے 20کے 18افسران کواپنے موجودہ عہدوں کے ساتھ ساتھ اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ا س حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جن افسران کو تین ماہ کےلیے اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ، ان میں گریڈ 20کے افسران چیف لیگل ایچ آر منظور علی جوکھیو کو چیف پنشن سیل ، سی آئی آر، زون ون ایم ٹی او کراچی ذوالفقار علی سیدکوسی آئی آر ، زون فور، ذوالفقار علی میمن کوسی آئی آر ریفنڈز ایم ٹی او کراچی ، ہمل بلوچ کو سی آئی آر زون ٹو آر ٹی اوکراچی ، چیف ٹی ڈی یو،ہیڈکوارٹر نجیب اللہ کو چیف ٹیکس ریفارمز آر اینڈ ایم ونگ ہیڈکوارٹر، عمران حیی کو سی آئی آر زون ون ، آر ٹی اولاہور ، فخریہ کو سی آئی آر ریفنڈزسی ٹی او اسلام آباد، عبدالرحمن خلجی سی آئی آر ، زون ٹو ، آرٹی اوون کراچی ، انور زیب کو ڈائر یکٹر ، ڈیٹا، آڈٹ، سی آر ایم ونگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا اضافی چارج دیاگیا ، گریڈ 19کے افسران میں ولایت خان کوسی آئی آرآئی پی ، ٹی ایف ڈی ، ایچ آر ایم ، آر ٹی او راولپنڈی ، وقاص حنیف کو سی آئی آر، زون ون ، آر ٹی او گوجرانوالہ ، اسد خان کو سی آئی آر ریفنڈز ، آرٹی او کوئٹہ ، محمد اقبال خان ڈائر یکٹر، ڈی آئی ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی ، وقاص تارڑ کو سی آئی آر ریفنڈز ، سی ٹی او لاہور، طارق اقبال کو سی آئی آر، ریفنڈز ، آرٹی اوایبٹ آباد، ایس اے ممبر آئی آر آپریشن نائلہ اشرف خان کو سیکریٹری سیلز ٹیکس آپریشن ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ، گریڈ 18کے افسران میں حیدر عباس کو ایس اے ممبر آڈٹ ، سی آر ایم ، تنو یر محمد نیاز کو ڈپٹی ڈائر یکٹر ، پی آر آر، ہیڈکوارٹر کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید