• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار، دھماکے سے منہدم عمارت کا مالک گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار ، دھماکے سے منہدم عمارت کا مالک گرفتار،مقدمہ درج تقریباً 40گز پر محیط پوری عمارت غیرقانونی طورپر ٹی آر گارڈر اور ٹائیلوں سے گرائونڈ پلس تھری بنائی گئی تھی، عمارت میں گیس کنکشن بھی غیر قانونی طور پر پلاسٹک پائپ سے ناقص انداز میں لگانے سے واقعہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گزشتہ روز گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کے منہدم ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے عمارت کے مالک کو گرفتارکرلیا گیا ،دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار گل رعنا کالونی میں جمعرات کو گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کے زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 51/2026 سرکار کی مدعیت میں زیر دفعہ 322/288/ 285/427/337a(I) ت پ کے تحت عمارت کے مالک محمد ارشاد کے خلاف درج کر کے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق 19 فروری کو علی الصبح اطلاع ملی کہ گل رعنا کالونی چوڑی میدان گلی نمبر 5 میں عمارت نمبر 34 گر گئی۔ عمارت گرنے کے باعث کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید