• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 22.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 22.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواںمالی سال کے پہلے سات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے منافع کی مد میں 1.626ارب ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.4فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیرونی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے منافع کی مد میں 1.328ارب ڈالر اپنے متعلقہ ممالک ارسال کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید