• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو گرفتاری، برطانوی شاہی خاندان کو نوّے برس کی بدترین آزمائش کا سامنا

لندن (جنگ نیوز) شہزادہ اینڈریو کی گرفتاری، برطانوی شاہی خاندان کو نوّے برس کی بدترین آزمائش کا سامنا ہے۔ یہ بحران 1936میں بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کی تخت سے دستبرداری کے بعد سب سے سنگین سمجھا جا رہا ہے۔ ادارے کو معاملات سے الگ رکھنے کیلئے شاہی خاندان پہلے ہی اینڈریو کو تمام اعزازات اور رہائش سے محروم کرچکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کو گزشتہ نوّے برسوں میں سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے جب بادشاہ کے چھوٹے بھائی کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا۔ اینڈریو نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے تاہم ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید