کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای،امریکاکے ناقابل تسخیر مخالف،طاقتور ولی فقیہ کی اسلامی جمہوریہ کی بقا کی پالیسی، انہوں نے اندرونی بغاوت اور بیرونی دباؤ کو ہمیشہ شکست دی۔ حالیہ امریکی فوجی دباؤ کے باوجود طاقتورنیٹ ورک اور حکمت عملی ان کی حکومت اور خطے کے مستقبل کا تعین کریگی۔برطانیوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے 86 سالہ سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے 1989 سے ملک پر حکمرانی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنے سخت موقف اور انقلاب پسندی کی بنیاد پر خطے میں طاقتور اثر قائم کیا ہے۔