• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: لگژری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے افسران کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے جن میں چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب 2800،1800اور 4700سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کے لئے ہر ماہ 800لیٹر پیٹرول ملے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی4700سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں جب کہ پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300اور 1600سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے۔ پہلے چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ڈیوٹی پرگاڑی کیلئے 200 لیٹرپیٹرول ماہانہ ملتا تھا تاہم پنجاب سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔
اہم خبریں سے مزید