• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کے مصنوعی دانت کی اسمگلنگ کرنے والے برطانوی شہری

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن جو کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پوش ایریا میں ہوا وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کے مصنوعی دانتوں کے ہزاروں سیٹس، ایمپلا نٹیشن کے حوالے سے اس کے دیگر لوازمات، کمپیوٹرز اور مشینری برآمد کی گئی تھی. سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر افضل نیازی اور ایس ایچ او شمس گوندل نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ مذکورہ بنگلے میں حرا ٹیک انٹرنیشنل سولیوشن کے نام سے کمپنی قائم تھی۔ جب مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا گیا تو اس گھر کا مالک موجود نہیں تھا باقی فیملی موجود تھی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ پوری فیملی برطانوی شہریت کے حامل ہیں ۔ بنگلے سے ضبط شدہ ہزاروں دانتوں کے سیٹس اور ان سے منسلک تمام سامان بمعہ کمپیوٹرز جن کی ابتدائی قیمت تقریبا 25 کروڑ لگائی گئی ہے، ۔ ملزم یا ملزمان اتنے باثر ہیں کہ چھاپے کے فورا بعد ہی ایف آئی اے حکام کو مختلف ذرائع سے دبائو کے فون آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید