• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سالانہ چیریٹی پروگرام، ایک کروڑ کے عطیات جمع

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ چیریٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید عامر محمود نے بطور مہمان خصوصی اور معروف ٹی وی اینکر اور شاعر سید وصی شاہ نے مہمان خاص کے طور پر شرکت کی، چیریٹی پروگرام میں تقریباًایک کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے جو ملک بھر کے دیہات میں پڑھنے والے غریب اور مستحق طلبہ پر خرچ کیے جائیں گے، اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن سید عامر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے ایسے ہیں کہ جو سکول نہیں جا رہے، غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن دیہات اور شہروں کے قریبی علاقوں میں سکولز بنا رہی ہے اور ان سکولز کے اندر طلبہ کو معیاری تعلیم مہیا کی جا رہی ہے، تقریب میں شیخ سرفراز احمد، معروف کاروباری شخصیت میاں راشد اقبال، مرزا نعیم بیگ، سجاد جہانیاں، رائو قاسم، شاکر علی،ملک محمد اکمل وینس، فاروق نظامی اور دیگر مشہور و معروف کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ملتان سے مزید