• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، شہر کی مساجد میں نمازیوں کا غیر معمولی رش

ملتان (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر شہر بھر کی مساجد میں نمازیوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، خصوصاً مرکزی عیدگاہ اور بڑی مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے نمازجمعہ ادا کی،اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،مرکزی عیدگاہ اور اہم مساجد کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ نمازیوں کی جامہ تلاشی بھی لی گئی،سڑکوں پررش کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی نشاندہی کر کے آمد و رفت کو منظم رکھااور انتظامیہ کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔
ملتان سے مزید