• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، انسانی سمگلر لاہور سے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان زون کا اشتہاریوں اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری وقاص احمد ولد خلیل احمد کوضلع لاہور سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کو مقدمہ نمبر 78/2026 میں گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم دیگر مقدمات میں بھی اشتہاری ہے، ملزم نے شکایت کنندہ اور 21 دیگر زائرین کو ایران /عراق زیارات ویزہ کا جھانسہ دے کر 37 لاکھ 72ہزار روپے بٹورے تھے، مگر اپنا وعدہ پورا نہیں کیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملتان سے مزید