• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموسے، پکوڑے، سمیت دیگر اشیا کی تیاری میں مضر صحت کوکنگ آئل استعمال کیے جانے کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی سمیت دیگر اشیا کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت کوکنگ آئل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں سموسے، پکوڑے، جلیبی اور دہی بھلے وغیرہ کی طلب میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ان اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت تیل استعمال کرنا شروع کر دیا ہےجس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے، شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ملتان سے مزید