• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں4افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، صدر پولیس نے ملزم جاوید سے 10لیٹر شراب ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے 360گرام چرس ،ملزم بلال سے 15لیٹر شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم عرفان سے 10لیٹر شراب شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور اسلحہ برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شراب پینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، کارسرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں پولیس نے نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید