• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم،لوٹ مار کے الزام میں  پولیس نے 29مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق  تھا نہ قادر پورراں کے علاقے  میں مصطفیٰ سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اسامہ کا موبائل فون جھپٹا مارکر چھین لیا گیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں حسن غنی کو ڈاکوئوں نے نقدی  اور موبائل  فون سے محروم کردیا، جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبدالرحمان کی موٹرسائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں مقدس ،نعیم کے موبائل فونز، شکیل کا سامان، کوتوالی کے علاقے میں قیصر کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے  میں سجاد کا سامان، صدر کے علاقے  میں عبداللہ کا سامان، قادر پورراں کے علاقے  میں مصطفی کا موبائل فون، نیوملتان کے علاقے میں عبدالودود کا ایک لاکھ ،شاہ رکن عالم کے علاقے میں عمر فاروق کا موبائل فون، محمد عارف کا سامان ،سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد بخش کا گیس میٹر، لوہاری گیٹ کے علاقے  میں زاہد کا میٹر بجلی، کینٹ کے علاقے  میں محمد علی، جلیل آباد کے علاقے میں ندیم خان کی موٹرسائیکلیں، ممتاز آباد کے علاقے  میں یاسین کا سامان ،بستی ملوک کے علاقے میں جہانزیب سلیم کے مویشی ،کاشف کے بکرے ،سٹی جلالپور کے علاقے میں خورشید عباس کا سامان، صدر جلالپور کے علاقے  میں شاہ زیب ،فیاض کی موٹرسائیکلیں، سعید بابر کی موٹر، خضر حیات کا موبائل فون  اور غلام صفدر کا سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید