• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی ریپ انویسٹی گیشن ایکٹ پر مکمل عملدرآمدضروری ہے ،سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پراسیکیوٹرز اور پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز سیشن کا افتتاح سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے کیا۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آج کے تربیتی سیشن میں ریپ کیسز کی مؤثر پراسیکیوشن کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، انہوں نے زور دیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ ہونے والے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جائے اور معزز عدلیہ کو ان بیانات کو خصوصی مد نظر رکھنا چاہئے تاکہ بعد ازاں گواہوں کے منحرف ہونے کی صورت میں قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں، اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ شہریار احسن، انچارج پراسیکیوشن ہائی کورٹ ملتان بنچ عبدالودود اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ملتان امتیاز رسول چیمہ نے بھی رہنمائی فراہم کی۔
ملتان سے مزید