• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی،متاثرہ خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا، اس تصدیق کے بعد نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو ہو گئی ہے،پہلا مریض مظفر گڑھ کا رہائشی ہے جو پہلے سے ہی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے اور اسے منکی پاکس کے ساتھ ایچ آئی وی بھی ہے۔
ملتان سے مزید