کراچی ( جنگ نیوز)سفارتی سطح پربندگلی میں پہنچنے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی جنگی تیاریوں میں مصروف ہے اور تیزی سے ایران سے جنگ کی جانب گامزن ہے ۔ایک سابق امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ٹرمپ کیلیےیہ ممکن نہیں ہوگا کہ اس بڑے پیمانےپرہونے والی فوجی تیاریوں کو امریکی نقطہ نظر سے بغیر کسی پیشرفت کے ختم کردے۔ادھر ایرانی صدرپزیشکان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران دبائو کے سامنے جھکے گا نہیں، خطے میں جاری امریکی تیاریوں اور ایران امریکا کشیدگی کے پس منظر میں دو اسرائیلی عہدیداروں نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے اختلافات قابل حل نہیں،جلدفوجی کشیدگی کے چانسززیادہ ہیں ۔