• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے، خطے پر قبضہ حق ہے، امریکی سفیر

تل ابیب ( نیوز ڈیسک) اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نےایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اس کا حق ہے،امریکی سفیر نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان، شام، اردن وغیرہ پر کنٹرول حاصل کر لے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔مائیک ہکابی نے کہا اسرائیل دریائے نیل سے فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔واضح رہے کہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں زمین کو نام نہاد ریاستی اراضی قرار دینے کے اسرائیلی اقدام پر دنیا بھر کے تقریباً 100 ممالک اور تین بڑے عالمی و علاقائی بلاکس نے سخت ردعمل دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید