اسلام آباد( رانا غلام قادر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)نے شہر یوں کی ایک لاکھ 40ہزار شکایات نمٹنے کیلئےحکومت سے838نئی پوسٹو ں کا مطا لبہ کر دیا ، جن میں انوسٹی گیشن ، لیگل ، اکائونٹس، سافٹ ویئر ، نیٹ ورک سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائر یکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی آسامیاں شامل ہیں ، گریڈ 18کی ڈپٹی ڈئریکٹر انوسٹی گیشن کی14،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی تین،ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس کی سات،ڈپٹی ڈائریکٹر سافٹ ویئر کی چار،ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک سیکورٹی کی چار۔ گریڈ سترہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کی سات۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی31۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹریس کونسلر کی نواور اسسٹنٹڈائریکٹر فرانزک کی تین آسامیاں شامل ہیں۔یہ آ سامیاں گریڈ ایک سے 18تک کی ہیں۔جن کی تخلیق کی سفارش مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کی ۔ ڈی جی این سی سی آئی اےان نئی آسامیوں کی منظوری کیلئے سیکرٹری وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ۔