• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں، علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ترجیح صرف بانء پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید