کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبوں پکتیا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے ، افغان میڈیا کے مطابق پکتیا کے علاقے برمال اور ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں دھماکوں سے دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر اور ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ کئی دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق پکتیا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان میڈیا نے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔