• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکر سسٹم بند کرو، لائنوں سے پانی دو، عدالت کراچی واٹر کارپوریشن پر برہم

کراچی (محمد منصف) ٹینکر سسٹم بند کرو، لائنوں سے پانی دو، عدالت کراچی واٹر کارپوریشن پر برہم، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ میئر نے تو لائن کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا کہا تھا،ٹینکرز والوں کو پانی کہاں سے ملتا ہے؟، ہائیڈرنٹس قانونی یا غیر قانونی ، پانی گھروں تک فراہم ہونا چاہئے، سخت فیصلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن نے پانی کی عدم فراہمی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرنٹس قانونی ہیں یا غیر قانونی ٹینکر سروس بند کر کے لائن کے ذریعے عوام کو پانی گھروں تک ملنا چاہئے۔ ورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی دو رکنی بنچ کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میرے گھر تک پانی نہیں پہنچ رہا۔ عدالت نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ میئر کراچی نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے ڈبلیو سی سے استفسار کیا کہ لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔
اہم خبریں سے مزید