• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر محمد شاہ ایک بار پھر ڈی آئی جی ٹریفک تعینات، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چند ہفتے قبل ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ ایک بار پھر ڈی آئی جی ٹریفک تعینات،چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ایس این جی ڈی میں پوسٹنگ کے منتظر گریڈ 20 کے آفیسر سید پیر محمد شاہ کوڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے جوکہ گریڈ 20 کے آفیسر مظہرنواز شیخ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، مظہرنواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ،اس سے قبل 30 جنوری کو پیر محمد شاہ کو مبینہ الزامات کے تحت تبدیل کر کے ایس این جی ڈی بھیجا گیا تھا اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج دیا گیا تھا ۔نوٹیفکیشن کے بعد پیر محمد شاہ نے باقاعدہ طور پربطور ڈی آئی جی ٹریفک اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید