اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پارٹی رہنمائوں سے کہا ہے کہ اگروہ عمران خان کیلئے لڑنا نہیں چاہتے تو سائیڈ پر ہو جائیں، عمران خان نے کہا مجھ پر بنائے گئے سارے کیسز جھوٹے ہیں اور میں ان کا سامنا کروںگا۔ ایک انٹرویو میں علیمہ خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان کی تردید کی کہ وہ عمران خان کی صحت پر سیاست کر رہی ہیں،ان سے دریافت کیا گیا کہ جب بیرسٹر گوہر کو جیل حکام نے بلایا کہ آپ ڈاکٹر کے ساتھ جائیں تو آپ نے روکا، کیا یہ درست ہے ؟ جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ محسن نقوی نے کہا ہوگا،ہمیں یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ کوئی جیل میں جا رہا ہے ، ہمیں یہی تو جھٹکا ملا ہے ، عمران خان کو ڈیل کی آفر سے متعلق سوال پر جواب دیا صرف ایک کا مجھے معلوم ہے جب چار اگست کو کہا گیا کہ آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔جس پر عمران خان نے کہا مجھ پر بنائے گئے سارے کیسز جھوٹے ہیں اور میں ان کا سامنا کروں گا۔