• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، AI کی مدد سے 70ہزار کروڑ روپے کے بریانی اسکینڈل کا انکشاف

نئی دلی( جنگ نیوز)بھارت میں انکم ٹیکس محکمے کی ایک بڑی کارروائی کے دوران ملک گیر سطح پر پھیلے ہوئے 70ہزار کروڑ روپے کے خطیر ٹیکس چوری کے سیکنڈل کا انکشاف ہوا ہے اس سکینڈل کو ʼʼبریانی ٹیکس سکینڈلʼ کا نام دیا جا رہا ہے۔ ریسٹورنٹس ٹیکس بچانے کیلئے مجرمانہ سافٹ ویئر کا ستعمال کر رہے تھے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معاملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز حیدر آباد کے مشہور بریانی مراکزʼʼپستہ ہائوس، شاہ غوث اور محفل ʼʼ پر معمول کی چیکنگ سے ہوا، یہ انکشاف ہوا کہ معاملہ محض چند دکانوں تک محدودنہیں ہے بلکہ پورے بھارت میں پھیلا ہوا ایک منظم نیٹ ورک ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ایک مخصوص بلنگ سافٹ ویئر کا ڈیٹا حاصل کیا جو ملک بھر کے 1.7لاکھ زائد ریسٹورنٹس میں استعمال ہوتا ہے۔یہ ریسٹورنٹس ایسے سافٹ ویئر کا ستعمال کر رہے تھے جو ٹیکس بچانے کیلئے مجرمانہ سہولت فراہم کرتاہے ۔
اہم خبریں سے مزید