کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ای چالان معاہدہ کےبعد بھی ڈاک کی حسب روایت تاخیر شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی ہے۔پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ایک ای چالان 3 ماہ 25 روز بعد شہری کو موصول ہوا، یہ چالان ایک ٹی وی اینکر کو موصول ہوا ہے، جو 27اکتوبر کو جاری ہوا تھا۔اینکر کے مطابق انھیں اووراسپیڈ پر ای چالان 3 ماہ 25 روز بعد ہفتہ کوموصول ہوا ہے، جس روز ای چالان ہوا اسی روز اس کا اجرا کردیا گیا تھا۔ اینکر کا کہنا ہےکہ 4 ماہ کے بعد چالان موصول ہونے سے اس کے چارجز 4 گنا بڑھ چکے ہیں، اور ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل ہو سکتا ہے۔