• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں، سچے عاشق رسول تھے،ان کی رحلت سے دل افسردہ ہے، فضل الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ وافسردہ ہے ، سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثرنگار تھے ، مرحوم سچے عاشق رسول تھے، مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ساعات میں انکا سفر آخرت مرحوم کے کی بلندی درجات کا سبب بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید