اسلام آباد( صالح ظافر) یوم تاسیس اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ سادہ مگر باوقار تقریب میں منایا گیا۔ تقریب کی صدارت سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی نے کی۔ تقریب میں سفارتی عملے اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔سفیر نے یوم تاسیس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔یوم تاسیس 1727 میں محمد بن سعودکی امارت کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے جسے سعودی ریاست کے قیام کا نقطہ آغاز سمجھا جاتا ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کے کردار کو سراہا۔