• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل فارنسک ایجنسی میں بڑی تعداد میں اعلیٰ افسران کی بھرتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل فارنسک ایجنسی (NFA) اسلام آباد نے اپنے ادارے کیلئے بڑی تعداد میں اعلیٰ تکنیکی افسران کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل فارنسک شعبے میں جن اعلیٰ تکنیکی افسران کو بھرتی کیا جائے گا ان میں ڈائریکٹر آڈیو ویڈیو فارنسک، ڈائریکٹر آر اینڈ آئی، ایڈیشنل ڈائریکٹرز سافٹ ویئر، ہارڈویئر ڈیزائن، سینئر فارنسک اینالسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فارنسک اینالسٹ شامل ہیں۔ کنونشنل فارنسک شعبے میں سینئر فارنسک اینالسٹس پیتھالوجی، نارکوٹکس، ایکسپلوسیو، کیمسٹری، سیرولوجی، پولی گراف اور فنگر پرنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز آڈٹ اینڈ فنانس، لاء آفیسر، ایچ آر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ پرسنل سیکرٹری ٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی بھرتی کی جائے گی۔ بھرتیوں کیلئے میرٹ اور صوبوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید