• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈریڈ میں پاکستانی پلیئرز سے امتیاز نامنظور، ٹیم مالکان کو وارننگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ لینے پر دی ہنڈرڈ لیگ کے بھارتی فرنچائز مالکان کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر دی ہنڈرڈ کے ٹیموں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی دھمکی دے دی۔ دی ہنڈرڈ کیلئے 63 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی بھی اس بارے میں تنقید کررہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی نے اس حوالے سے تمام ٹیموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ریکروٹمنٹ پراسس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے ثبوت ملے تو سخت کاروائی ہوگی۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے تمام آٹھ فرنچائز کو ای میل کر دی ہے جس میں لکھا ہے کہ کھلاڑی کو ان کی قومیت پر ایونٹ سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، پاکستانی کھلاڑیوں کو دی ہنڈرڈ میں بھارتی فرنچائز مالکان کی جانب سے نہ لینے کی خبریں برطانوی میڈیا پر سامنے آئی تھیں ۔

اسپورٹس سے مزید