کر اچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ قوانین کے سبب بھارتی انڈر18ہاکی ٹیم پاکستانی نژادصدر ایف آئی ایچ طیب اکرام سے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کا گولڈ میڈل لینے پر مجبور ہوگئی ۔ جاپان میں ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے میزبان ٹیم کو شکست دی۔ میڈل تقسیم کی تقریب میںانہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور مصافحہ بھی کیا ۔ ٹور نامنٹ میں پاکستان کے ساتھ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ کی ٹرافی بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جو اب تک اسے نہیں ملی ہے۔